Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا احتساب کو آگے بڑھانا نااہلی ہے؟ شبلی فراز کا سوال

شائع 16 مئ 2020 06:05pm

وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سوال پوچھا ہے کہ کیا احتساب کو آگے بڑھانا نااہلی ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے مسلم لیگ ن کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

انہوں نے کہا اپوزیشن کہتی ہے ہم نااہل ہیں، کیا قومی اداروں کو طاقتور بنانا نااہلی ہے؟ کیا احتساب کے عمل کو آگے بڑھانا نااہلی ہے؟کیا غریبوں کو ریلیف دینا نااہلی ہے؟

شبلی فراز نے میڈیا سے بات چیت میں مسلم لیگ ن کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ  اپوزیشن کہتی ہے ہم نااہل ہیں۔ وزیراطلاعات شبلی فراز نے سوال پوچھا  کہ  کیا قومی اداروں کو طاقتور بنانا نااہلی ہے؟ کیا غریبوں کو ریلیف دینا نااہلی ہے؟

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ کرپٹ اور نااہل لوگوں کو عوام نے مسترد کردیا۔